NPG Media

مسئلہ کشمیر جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوسکتاہے:وزیراعظم عمران خان

Photo Credit: India Today

کولمبو(این پی جی میڈیا) سری لنکا کے دورے پر گئے وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے ایکبار پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسائل جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہونگے اور مسئلہ کشمیر صرف اور صرف مذاکرات سے حل ہونا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ سری لنکا کے دواران ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہےکیونکہ جنگیں مسائل کا نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ہی برصغیر کے موجودہ تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کے خواہش رکھتے ہیں، لیکن ایک پہلو یہ بھی ہے کہ جب تک ہم مسائل سے نہیں نکلیں گی خوشحالی نہیں آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو پاکستان مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس حوالے سے میری سری لنکا کے صدر سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرا دنیا کے ہر فورم پر یہی موقف رہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمارا واحد اختلاف صرف اور صرف کشمیر پر ہے جو کہ صرف اور صرف ڈائیلاگ سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ لیکن بھارت کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی۔
عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی میں نے بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی تھی لیکن بات نہیں بنی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں سری لنکا کے دو روزہ دورے پر ہیں اور اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے سمندر پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری بھی شامل ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin