NPG Media

عمران خان کا ڈسکہ کے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش

File Photo

ڈسکہ(این پی جی میڈیا)  عمران خان نے تحریک انصاف کے ڈسکہ امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی ‏درخواست کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈسکہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے ‏والے پی ٹی آئی امیدوار کو کہتا ہوں کہ وہ 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست کریں۔

ری پولنگ کی ‏درخواست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان نےکہا ہے کہ ہم سب شفافیت چاہتےہیں اس لئےسینیٹ الیکشن میں ‏اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن نےڈسکہ کےنتائج پر غیرضروری رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو  اسلیئے ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

لیکن بدقسمتی سے دوسروں نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور جب ہم نے 2013ء میں صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تو اسے تسلیم کرنے میں 2سال کا عرصہ لگا دیا گیا۔

بعد ازاں   شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش کردی ہے اور یہ پیشکش  آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی جدوجہد کا مظہر ہے۔

شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پر انگلیاں اٹھانے والے شفافیت کی مخالفت کر رہے ہیں،اسلیئے اب  ان کا دوغلا پن پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin