NPG Media

پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد القہطانی سے بات چیت کر رہے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور قطرمشترکہ تاریخ اور بہترین تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔قطری نمائندہ خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بہترین تعلقات کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin