NPG Media

سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہد خاقان اور پرویز اشرف نہ ہوتے تو کاغذات مسترد ہو جاتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اُن پر سنگین الزام لگایا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب مجھے اور تائید کنندہ کو آج آنے کیلئے پابند کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار کے پاس دستاویزات نہیں تھیں تو ان کو وقت دے دیا گیا ، ہمارے پاس مخالف امیدوار کی نااہلی کیلئے کافی مواد موجود ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نیئربخاری کی بات نہیں مانی اور توسیع کا مطالبہ مسترد کیا ، الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس لیے معاملہ میدان میں حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیلوں میں قید 4 افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے دے۔ پارلیمنٹ کا کام کسی اور کے پاس نہیں جانا چاہیے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن کو متنازعہ بنا دیا ہے ، یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے کے بعد ان کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ پی ڈی ایم چور دروازے سے آئین میں ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔

سابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان میرٹ پر فیصلہ کریں گے تو یوسف رضا کی کامیابی یقینی ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کے باعث ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اس لیے حکمران جماعت اور اپوزیشن رہنما ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔

اس موقع پر حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ پی ڈی ایم اپنی جیت کا دعوی کر رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin