NPG Media

پی ایس ایل 6 کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔ این سی او سی  سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوگئی۔ عالمی وبا کی پیشِ نظر تمام ٹکٹس آن لائن ہی دستیاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی او سی سے اجازت ملنے کے بعد پی ایس ایل کی آئن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ پانچ سو، ایک ہزار، دوہزار، تین ہزار، چار ہزار اور پانچ ہزار والی ٹکٹس بک کی جارہی ہیں۔ کوالیفائر، ایلیمنٹرز اور فائنل میچز کی ٹکٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کی سہولت کے لیے نمبر 03137786888 بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری کو کراچی سے شروع ہو گا ۔ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن 5 کی چیمیئن بھی رہ چکی ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی محمد وسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی وبا کی پیشِ نظر افتتاحی تقریب براہ راست نہیں ہو گی بلکہ پہلے سے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ افتتاحی تقریب کو استنبول میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal