NPG Media

امریکی سینیٹ: ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے الزام سے بری

Photo Credit: Reuters

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ مواخذے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی ختم کردی گئی ہے۔

مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کیلئے 67 ووٹ درکار تھے تاہم ان کی مخالفت میں 57 افراد نے ووٹ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سنیچر کو مواخذے کی کارروائی میں مظاہرین کو 6 جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل پر حملے کےلیے اکسانے کے الزام میں 57 سینیٹرز نے قصور وار  جبکہ 47 سینیٹرز نے مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کو اپنے دور صدارت کے دوران دوسری مرتبہ مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مواخذے کی دوسری کارروائی سے بری ہونے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حب الوطنی کی تحریک ابھی شروع ہوئی ہے۔

 

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal