NPG Media

ٹگ ماسٹر کو دل کی تکلیف،رن وے پر پی آئی اے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)ٹگ ماسٹر کو دل کی تکلیف کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹریکٹر طیارے سے ٹکرا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر اور طیارے کا تصادم اس وقت ہوا جب ٹگ ماسٹر جہاز کو رن وے پر لے جارہا تھا جبکہ ٹریکٹر کے ٹکرانے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا،دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے طیارے کے ساتھ ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب ہوگئے جبکہ پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ایئر ہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا علم 31جنوری اور فلائٹ سٹیورڈ کا پتہ 29جنوری کو چلا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin