NPG Media

ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، ہم شفافیت اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگر اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف حکومتوں میں روزانہ کرپشن کیسز سامنے آتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ بیچنے پر پارٹی کے 20 ارکان کو نکالا، عمران خان نے واضح کہا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ این آر او نہیں ملا تو یہ سڑکوں پر نکل آئے اور سب نے دیکھا کہ یہ ناکام ہوئے، ان جماعتوں کو سیاسی اور انتخابی دونوں میدان میں عوام نے مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو لوٹا گیا پیسہ واپس دیں پھر شائد عوام ان کی طرف متوجہ ہوں، بارہ سال سے آپ کی حکومت ہے سندھ پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت لانے کا کام عمران خان ہی کرسکتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے جانتے ہیں بغیر پیسہ خرچ کیے وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا، عمران خان نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے تاریخ کا طویل احتجاج کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal