NPG Media

عمران خان کی کشمیر کے حوالے سے مودی کو اب تک کی بڑی پیشکش

کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ 5 اگست کا اقدام واپس لے کر مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ مستقل طور پر حل کرے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کو کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مودی نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر میں تنہا رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ وادی میں جو چند لوگ بھارت کی حمایت کرتے تھے وہ بھی اُس کا ساتھ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ جب کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو اُن کو اختیار ہو گا کہ وہ آزاد رہنما چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کشمیر کے حوالے سے حکومت کی ناکامیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس جہاں سقوط کشمیر کا ذکر آتا ہے وہاں عمران خان کا نام بھی آتا ہے۔ انہیں ڈر ہے عوام ان کے گریبان پکڑیں گے ، کیا عمران خان یہ بتانے آ رہے ہیں کشمیر کا سودا کرکے آیا ہوں؟

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin