NPG Media

پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

سرینگر: آزادی کے متوالوں ، مظلوم کشمیریوں کو سلام ، پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر سے قبل سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار ، وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے پوسٹرز پر شکریہ پاکستان ، شکریہ عمران خان کی عبارت درج ، وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر موثر طریقے سے اٹھانے کو بھی سراہا گیا۔ مقبوضہ وادی میں مختلف مقامات پر پاکستان کے پرچم بھی لہرا دیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے رہائشی سکھ رہنما نرندر سنگھ خالصہ نے بھی دنیا بھر میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ نرندر سنگھ خالصہ نے عالمی برداری سے مقبوضہ وادی کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin