NPG Media

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، اسد قیصر

فوٹو:ٹوئٹر

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی مسئلے کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے ،حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ،حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم ،کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کئے جانے کے معاملات کو دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کو تباہ کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس میں شریک قائدین کی تجاویز کو لے کر آگے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی و مذہبی رہنماوں کو یکجا ہوکرجامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں قومی اسمبلی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں پر مبنی پارلیمانی وفد کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کو ‘نیامے اعلامیہ’میں شامل کیا گیا جو تنازعہ جموں وکشمیر پر اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (اوآئی سی)کے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی۔ انہوں نے سیاسی وابستگیوں اور مفادات سے بالاتر ہوکر ایک قوم بن کر کشمیر کی جدوجہد آزادی میں کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں منعقد کرائے جائے۔

سپیکر اسد قیصر نے قومی کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ں کے مطابق حل کرنے تک پاکستان علاقائی و عالمی فورمز پر اس مسئلے کو اجاگر کرتا رہے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal