NPG Media

کرپشن ثابت ہونے پر مجھے گولیاں مار دی جا ئیں، وزیردفاع

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ  اگر پاکستان میں مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو کوئی بھی مجھے گولیاں ماردی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر  اسد قیصرکیساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  وزیر دفاع نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے مجھ پر کافی تنقید ہوتی رہی ، اگر پشاور میٹرو کا پنجاب کی میٹرو سے سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی انٹرنیشنل معیار کی بس سروس ہے، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal