NPG Media

پاکستان میں عالمی وبا سے اموات میں تیزی، 74 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے اموات میں تیزی ، وائرس نے ایک ہی دن میں 74 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔ اب تک وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوچکی۔
این سی او سی کے مطابق ایک ہزار 563 کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ، ملک میں عالمی وبا کے فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے زائد ہے۔ جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ 21 لاکھ 67 ہزار 13 اموات ہوئیں ۔ برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ، ایک روز میں ایک ہزار 631 افراد ہلاک ہوئے ، بیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
واضح رہے کہ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 45 افراد جان سے گئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 452 ہوگئی۔
ادھر امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کو منگل کے روز میری لینڈ کے شہر میں قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے دوسری بار ویکسین لگا دی گئی۔
کاملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ جب یہ ویکسین دستیاب ہو جائے تو وہ ان کو حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے مزید عالمی وبا کی ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فائزر ، بائیوٹیک اور موڈیز ویکسین کی دو سو خوراکیں خریدیں گے ، انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہری فیس ماسک ضرور استعمال کریں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal