NPG Media

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کو دوسری بار ویکسین لگا دی گئی

نیویارک: امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کو منگل کے روز میری لینڈ کے شہر میں قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے دوسری بار ویکسین لگا دی گئی۔
کاملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ جب یہ ویکسین دستیاب ہو جائے تو وہ ان کو حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے مزید عالمی وبا کی ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فائزر ، بائیوٹیک اور موڈیز ویکسین کی دو سو خوراکیں خریدیں گے ، انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہری فیس ماسک ضرور استعمال کریں۔
واضح رہے کہ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 45 افراد جان سے گئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 452 ہوگئی۔
دوسری جانب دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ 21 لاکھ 67 ہزار 13 اموات ہوئیں ۔ برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ، ایک روز میں ایک ہزار 631 افراد ہلاک ہوئے ، بیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے ، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں وبا کے مزید ایک ہزار 563 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں وبا کے فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 820 ہوچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 37 ہزار 470 سے زائد متاثر ہیں۔

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal