NPG Media

حکومت کی تاریخی نااہلی، نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے: مریم نواز

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ ‏اقوام متحدہ کی طرف سے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روکنے پر ‏تابعداری ، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے تبدیلی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

 

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے تمام سٹاف کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستانی ایئرلائن میں سفر نہ کریں۔ مشکوک لائسنس کی تحقیقات کے باعث اقوام متحد کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو اجازت دی ہے کہ وہ افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یورپی یونین ، برطانیہ اور امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin