NPG Media

کشمیر پر مظالم کی انتہا، پاکستان نے جوبائیڈن کے آتے ہی اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

نیویارک :امریکہ میں نئی حکومت کے آتے ہی پاکستان بھی ایکشن موڈ میں آگیا ، کشمیری رہنما یاسین ملک کی قید کے بارے میں اقوام متحدہ کو خط لکھادیا۔پاکستا ن یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیٹرس کو خط لکھا جس میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی کو فوری طور پر روکنے اور جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ قوانین اور طریقہ کار کے بغیر ہندوستانی قبضے کی مزاحمت کرنے والے سیاسی رہنماوں پر ظلم و ستم ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

خط میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر ، مختلف سپیشل ریپورٹرز اور ممتاز غیر سرکاری تنظیموں ، جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے بھی ہندوستانی حکام سے ان سخت قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبات کا ذکر کیا گیا ہے ، جنہیں سیکیورٹی فورسز سیاسی طور پر نظربند کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا بھارتی حکام نے قانون کی حکمرانی کے بنیادی اصولوں کا مذاق اڑایا ہے اور ان کے منصفانہ مقدمے کی سماعت اور مناسب عمل کے حقوق کو پامال کیا ہے۔

اس خط میں کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا ذاتی پیغام بھی شامل کیا گیا جس پر بدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاسین ملک کی طبیعت خراب ہے اور ان کی شریک حیات کے مطابق وہ مسلسل جسمانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin