NPG Media

بھارت میں ویکسین لگوانے والوں میں طبی پیچیدگیاں سامنے آنے لگیں

نیو دہلی: بھارت میں عالمی وبا کی ویکسین لگوانے والوں میں طبی پیچیدگیاں سامنے آنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 افراد میں ویکسین لگوانے کے بعد طبی پیچیدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ویکسینیشن کے بعد ان افراد میں سر میں درد، الرجی، سانس کی تکلیف شروع ہوگئی ۔

بھارت میں برطانوی اور مقامی طور پر تیار کردہ ، دو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔ 30 کروڑ افراد کو جولائی کے وسط تک یہ ویکیسن لگائی جائے گی ۔ چند روز قبل ، بھوپال شہر میں بھارتی ویکسین لگوانے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ گزشتہ ماہ ، ویکسین کی خوراک لینے والے ہریانہ کے وزیر داخلہ ‘انیل وِج’ کا وبائی ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی عالمی وبا کی ویکسین مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئی دہلی کے ایک سرکاری ہسپتال میں سب سے پہلے ایک ہیلتھ ورکر کو ویکسین لگائی گئی۔ اس مہم کے تحت بھارت ایک ارب 37 کروڑ آبادی میں سے تین کروڑ افراد کو وسط جولائی تک یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے

 

Related posts

پاکستان خطے میں امن چاہتا، افغان سرزمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ہوگا: وزیراعظم

admin

امریکہ میدان میں آ گیا، اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر آخری وارننگ

admin

سعودی وزیر خارجہ اور جرمن ہم منصب کی غزہ پر اہم ملاقات

admin