NPG Media

ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

عالمی یومِ ڈاک پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی یوم ڈاک پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس نہ صرف خط اور پیغام پہنچاتا ہے بلکہ فاصلے کم کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے، پاکستان پوسٹ دن رات مصروفِ عمل ہے۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی کی محمد رضوان سے ملاقات، ٹیم میں اتحاد پر زور دیا

admin

بنگلورو ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی

admin

طوبیٰ انوار کی بولڈ تصاویر نے تہلکہ مچا دیا، عوام آگ بگولہ

admin