NPG Media

پاکستان کا افغان حکومت سے دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغان حکومت سے پاک فوج پر حملہ کرنے والےدہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ سرحد پار افغانستان سےمہمند میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس سے سپاہی فضل واحد شہید ہوگیا۔ شہید 25سالہ سپاہی فضل واحد کا تعلق سوات سے تھا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی فائرنگ کافوری جواب دیا۔دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے افغان سرزمین سے ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر دیا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق افعانستان کی سر زمین سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گیا۔ شہید فضل واحد کا تعلق شانگلہ سے ہے۔ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے حملے کے بعد پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin