NPG Media

پی سی بی کا سال 2020کے ایوارڈز کا اعلان،بابر اعظم،رضوان،حفیظ اور فواد عالم ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سال 2020کے ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بابراعظم، رضوان، حفیظ اور فواد عالم پی سی بی ایوارڈز لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ سال کے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔

فواد عالم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مزاحمتی اننگز کھیلنے پر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بابر اعظم کو پی سی بی کی جانب سے سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔

 

نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔

 

ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر لے اڑے ۔

 

پی سی بی کی جانب سے کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔

 

ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا۔

عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

 

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20سیریز دوصفر سے ہارنے کے بعد فاتح ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کومبارکباد دینے پر پاکستانی ٹیم کو سپرٹ ٹیم آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related posts

جو روٹ نے ایک بار پھر الیسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا

admin

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے، صیہونی فوج کا بڑا فوجی آپریشن

admin

شارجہ سٹیڈیم 250ویں ون ڈے میچ کی میزبانی کیلئے تیار

admin