NPG Media

ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا دیا گیا

آسٹریلیا میں بسنے والے مشہور کینسر سرجن اور زبان یار من ترکی کے عالمی شہرت یافتہ مصنف ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری دے دی گئی۔

یہ اعزاز فلوریڈا، امریکہ سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی جانب سے دیا گیا۔ یونیورسٹی چانسلر کی جانب سے لکھے گئے خط میں ڈاکٹر تصور اسلم کی تاریخ اور کلچر کے لیے خدمات کو سراہا گیا اور ان کی تحقیق کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چانسلر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر تصور اسلم نے اپنے علمی کام کے ذریعے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا ہے۔

زبان یار من ترکی، لاہور بک فیئر میں گزشتہ سال سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بنی جس کی تقریبات آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، فرانس، ترکیہ اور متعدد ممالک میں منعقد کی گئیں۔

ڈاکٹر تصور اسلم کے اعزاز کا اعلان اقوام متحدہ میں سفیر عزت مآب اوٹو فریڈرکو نے کیا۔ فرانس میں بسنے والے لاؤس کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے سواتھ پاٹناک نے ڈاکٹر تصور اسلم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔

Related posts

ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے: مریم نواز

admin

پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات جاری کر دیں

admin

سی پیک دو قوموں کیلئے امید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے: مریم نواز

admin