اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے استعفی مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ استعفی دے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں سے کسی ایسے شخص کو نامزد کریں جو اتحادیوں کو بھی قابل قبول ہو اور منحرف اراکین کو بھی واپس لا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 26 سال سے عمران خان میرے لیڈر ہیں، جب گھر میں آگ لگی ہو تو سب سے قیمتی چیز کو بچایا جاتا ہے اور وہ عمران خان ہیں۔