NPG Media

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے منحرف اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سندھ ہاؤس میں مقیم اپنے 14 اراکین اسمبلی کو شو کاز نوٹس بھیج دیا۔ پی ٹی  آئی نے جس اراکین اسمبلی کو نوٹس بھیجا ان میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ووٹ آف کانفیڈنس میں اپوزیشن کے ساتھ مل چکے ہیں اور آُپ کے ٹی وی انٹرویوز سے علم ہوتا کہ آُپ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اس لیے آپ وزیر اعظم کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin