کراچی:(این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈال کر میرا ووٹ میری مرضی کا نعرہ بلند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ووڈا کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب میں سچل دیوان نے پارٹی بائیکاٹ کے باوجود ووٹ ڈال کر میرا جسم میری مرضی کے بعد میرا ووٹ میری مرضی کا نعرہ بلند کر دیا۔
سچل دیوان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد سے ووٹ ڈالنے کے لیے آئے تھے انہیں بائیکاٹ کے بارے میں کسی نے نہیں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئ کی جانب سے انہیں پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔