اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سیکٹر ای الیون میں غریبوں کی جھگیاں گرانے سے روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے اتھارٹی پر اظہار برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیول گالف کورس کو تو آپ نے 2000 نوٹس بھیجے لیکن آپ غریب کی جھگی گرانے میں دیر نہیں لگا رہے۔