NPG Media

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر حملے کی دھمکی دینے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگرد گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے بڑی کاروائ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو دھمکی دینے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں نے دی ملینیئم اسکول اینڈ کالج، روٹ پبلک اسکول، اسلام آباد کیفے ٹیریا، سی ٹی ڈی اور پولیس لائن کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خطوط بھیجے تھے، ملزمان نے 30 کروڑ روپے بھتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
خط میں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سی ای او کے بچوں کو اغوا کرنے، اسٹاف اور طلبا کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنانے اور خودکش حملہ کرکے ادارے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں تحریر تھیں۔
دی میلینیئم سکول اینڈ کالج کو مختلف ادوار میں 10 خطوط موصول ہوئے جن کے متن میں مغربی کلچر کی تعلیم اور گمراہی کی طرف رغبت کا کہتے ہوئے خودکش حملے، بم حملے اور طلبا و طالبات پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ایک خط ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کو موصول ہوا جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خط میں کہا گیا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھرے مجمع سے اٹھایا لیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت جاری کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں، ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عبد الروؤف کیانی اور ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پولیس ٹیم نے دن رات محنت کی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں بخت شیریں ولد سلطان زریں، جان عالم ولد جام اور محمد علی ولد عاقل بادشاہ شامل ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin