دبئ:(این پی جی میڈیا) پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پاکستان نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاک بھارت میچ کے لیے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
کپتان بابر اعظم نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا وہ درجہ ذیل ہیں:
محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔
میچ سے قبل ان 12 کھلاڑیوں میں سے پلئینگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حیدر علی اور محمد حفیظ میں سے کسی ایک کھلاڑی کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔