NPG Media

بھارت کے نا پاک عزائم سمندر برد، پاک بحریہ سرخرو

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ(آئ ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے ناپاک عزائم کو سمندر برد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے بروقت کاروائ کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کی آبدوز کو پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔
آئ ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ ہماری میری ٹائم نے اس منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
آئ ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں ہمہ وقت چوکنا رہتی ہے اور میری ٹائم کی جانب سے سرحدوں کا دفاع یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 2016 اور 2019 میں بھی پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے ناپاک عزائم کو سمندر برد کیا تھا اور بھارتی آبدوزوں کو پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا تھا بلکہ انہیں دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin