NPG Media

این اے 133: الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکیشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور: (این پی جی میڈٰیا) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے رکن پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نسشت پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی صورت میں 3 نومبر تک اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔ اپیلوں پر فیصلوں کی آخری تاریخ 9 نومبر ہو گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 10 نومبر کو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی نشان 12 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے، حلقے میں ضمنی الیکشن 5 دسمبر 2021 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخابات میں نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ سید باسط علی شاہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔
خیال رہے کہ حلقہ این اے 133 لاہور کی نشست ن لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin