NPG Media

عدلیہ قانون سے بالاتر نہیں، اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا،اسد عمر

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں، یہ جمہوریت نہیں کہ این آر او دو گے تو قانون سازی ہوگی ۔ عدلیہ حکومتی اثر رسوخ سے آزاد ہو سکتی ہے مگر قانون سے بالاتر نہیں، عدلیہ کوبھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ ہرنظام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔ جمہوریت کے فروغ کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ دنیا بھرمیں جمہوریت کو چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر شخص کو جواب دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیرجمہوریت مکمل نہیں ہوتی، صحافت کے بغیرجمہوریت نہیں چل سکتی، فواد چودھری کوکابینہ میں آزادی صحافت کا علمبردارہونا چاہیے۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرجھوٹی خبریں پھیل رہی ہے، فیک نیوزسے کسی کی عزت مجروح،معاشرے میں بگاڑ ہو تواس کا بھی نظام ہونا چاہیے، روزانہ جھوٹی خبریں پھیل رہی ہے کوئی حقیقت سے آنکھیں نہیں چراسکتا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal