NPG Media

پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عمران خان

فائل فوٹو

لاہور(این پی جی میڈیا): وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔ عثمان بزدار نے تین سالہ دور حکومت میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin