NPG Media

پی ایم ڈی اے قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پی ایم ڈی اے قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے،جب بھی کوئی آمر یا  سلیکٹڈ آتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اور عوام کی آواز دبانے کے لئے کالا قانون لے کر آتا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جاری پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کے موقع پرا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی صحافی کمیونٹی کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور آج بھی ساتھ ہیں۔ پی ایم ڈی اے کا کالاقانون ہے مگر یہ پہلا کالا قانون نہیں  جب بھی کوئی آمر آتا ہے اور سلیکٹڈ آتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اور عوام کی آواز دبانے کے لئے کالا قانون لے کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کی یہی کوشش ہے مگر ماضی کی طرح جیسے ہم نے مل کر ایوب خان کے کالے قانون کو ختم کیا تھا ، جیسے ہم نے مل کر ضیاء الحق کے دور میں جو پابندیاں لگائی گئی تھیں ان کو بینظیر بھٹو نے وزیر اعظم بنتے ہوئے ختم کیا تھا۔ جب آصف علی زرداری صدر بنے تو انہو ں نے پرویز مشرف کی ساری پابندیوں کو کالے قوانین کو ایک ، ایک کرکے18ویں آئینی ترمیم کی صور میں  اپنے قانون اور آئین سے صاف کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرادی نے کہا کہ آج بھی اس ملک میں پیکا کا قانون ہے جس کو پاکستان پیپلز پارٹی نہیں مانتی ہے ، جو پی ایم  ڈی اے کا قانون بننے والا ہے یہ آزادی صحافت پر تو حملہ ہے ہی مگر یہ جمہوریت پر بھی ڈاکہ ہے اور ساتھ ساتھ آزاد عدلیہ پر بھی حملہ ہے ، صحافیوں سے اپیل کا حق چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معاشی ڈاکہ اور حملہ ہے جو صحافیوں سے اپنے روزگار چھیننے کی کوشش ہے۔ نہ صرف پی پی پی یہاں صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھا رہی ہے بلکہ پارلیمان میں بھی جاکرصحافیوں کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal