NPG Media

کچھ شر پسند لوگ میرے بارے میں غلط افواہیں اڑا رہے ہیں: ڈاکٹر قدیر

کراچی(این پی جی میڈیا): ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہےکہ کچھ احسان فراموش لوگ ان کے بارے میں بری خبریں لگا رہے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیں، کچھ احسان فراموش لوگ میرےبارے میں بری خبریں لگا رہے ہیں۔
مزید کہاکہ لوگ میری بیماری اور میری وفات سے متعلق بھی خبریں لگا رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، کئی سال ابھی اللہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کےدل جلاسکوں۔
ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سےسب کو معلوم ہوجائے گا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

Related posts

پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب، مسئلہ کشمیر کا حل امن کے لیے ناگزیر ہے

admin

رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع

admin

جو روٹ نے ایلسٹر کک کے 33 ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

admin