NPG Media

مصباح الحق کی رپورٹ مکمل، سفر کی اجازت مل گئی، اتوار کووطن واپسی

لاہور(این پی جی میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل ۔
انہیں کورونا رپورٹ منفی آنے پر سفر کی اجازت مل گئی ہے۔
مصباح الحق اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے لاہور پہنچیں گے۔ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کےدوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کرنا پڑا تھا۔
قومی ٹیم نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔
جب کہ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
مزید گفتگو میں کہا کہ عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پرفارمنس ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں موجود قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہی موجود ہیں۔
ان کھلاڑیوں میں آصف علی، یاسر شاہ، حیدر علی، وہاب ریاض، سمیت دیگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ سی پی ایل میں شرکت کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin