NPG Media

مشہور پشتو گلوکار فائرنگ سے جاں بحق

پشاور(این پی جی میڈیا): مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔
صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی کے مطابق نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کفایت شاہ کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal