NPG Media

طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری دے دی

(این پی جی میڈیا)
طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی منظوری دے دی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کو بتایا کہ ’ہمیں اپنی ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔‘
خیال رہے کہ 2001 میں اقتدار سے نکالے جانے سے قبل طالبان نے اپنے دور حکومت میں متعدد کھیلوں سمیت تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اس بار طالبان نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے اور کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے حکام واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ کرکٹ کو طالبان کی حمایت حاصل ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی ہوم سیریز کو افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے پہلے سری لنکا منتقل کیا گیا اور پھر اسے لاجسٹک اور کووڈ 19 کے مسائل کی وجہ سے اگلے برس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin