NPG Media

رامیز راجا کو نیا (پی سی بی )چیئر مین بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(این پی جی میڈیا):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اگلے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف کی جانب سے رمیز راجا کو فون کر کے ان کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے عہدے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کی جگہ یہ عہدہ رمیز راجا کو دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے بطور چیئرمین پی سی تقرر کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جلد رمیز راجا کی گورننگ بورڈ میں تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائیگا اور کچھ روز بعد پی سی بی میں الیکشنز ہوں گے جس میں انہیں باضابطہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ احسان مانی کے عہدے کی 3 سالہ مدت گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin