NPG Media

عائشہ اکرم کو نوکری سے نکالا جائے

لاہور(این پی جی میڈیا): ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے برخاست کرانے کے لیے پی آئی سی (پاکستان انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی)کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔

لیگل نوٹس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا ہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں اور انہوں نے مروجہ قوانین توڑے جس کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی اور نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائیں جو دائرہ اخلاق سے باہر ہیں۔

سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہیے لہذا ہسپتال انتظامیہ عائشہ اکرام کو نوکری سے فارغ کرے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin