NPG Media

امید ہے کہ چھوٹی اسکرین پرعاطف اسلم اچھاپرفارم کریں گے،اداکار نعمان اعجاز

اسلام آباد(این پی جی میڈیا):پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز نے ہم ٹی وی کے آنے والے میگا سیریل میں گلوکار عاطف اسلم کے کاسٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

نعمان اعجاز کے مطابق سیف حسن کے ڈرامہ “سنگ ماہ”سے عاطف اسلم ٹی وی انڈسٹری میں اپنا قدم رکھیں گے۔ اس سے پہلے وہ فلم“بول”میں ماہرہ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔لیکن چھوٹی اسکرین میں یہ ان کا پہلا پراجیکٹ ہوگا۔

اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم ٹی وی کے ڈرامے سنگ ماہ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس کے سلسلے میں وہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے۔ویڈیو میں نعمان اعجاز سنگ ماہ میں نبھانے والے اپنے کردار کے روپ میں ہی نظرآئے۔

انہوں نے ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی کہ اس ڈرامہ میں گلوکار عاطف اسلم بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سنگ ماہ ہم ٹی وی کا ڈرامہ ہے جسے ہدایت کاری سیف حسن دے رہے ہیں۔

اس ڈرامہ سیریل میں پاکستان ٹیلی وژن کے بڑے بڑے اداکار نظر آئیں گے، جن میں نعمان اعجاز، عاطف اسلم، کبرا خان اور ثانیہ سعید سمیت شامل ہیں۔

نعمان اعجاز نے کہا امید کرتا ہوں کہ“سنگ مرمر”کی طرح“سنگ ماہ”ڈرامہ بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal