NPG Media

دوسرا ٹیسٹ: فواد کی سنچری، شاہین کی جلد وکٹوں کے باعث پاکستان کی پوزیشن مضبوط

(این پی جی میڈیا)
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم  کی ناقابل شکست سنچری اور شاہین آفریدی کی جلد وکٹیں لینے کے باعث پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔
کنسگٹن کے سَبینا پارک میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل بھی دوپہر تک بارش سے متاثر رہا۔
پاکستان نے 212 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا اور محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن مجموعے میں 6 رنز کے اضافے کے بعد ہی فہیم اشرف ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 31 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم دوسرے روز ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی۔
یہ ان کی 12 اننگز میں چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں ٹیسٹ سنچری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin