NPG Media

حکومت کا مومنہ درید کے لئے تمغہِ امتیاز کا اعلان

کراچی (این پی جی میڈیا):معروف ٹی وی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مومنہ درید کیلئے حکومت کی طرف سے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ مومنہ درید نے ہم سفر،زندگی گلزار ہے، صدقے تمہارے سمیت کئی سپر ہٹ ڈرامے اور بن روئے،سپر اسٹار اور پرواز ہے جنون جیسی سپر ہٹ فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔

مومنہ درید ملک کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاوس مومنہ درید پروڈکشن کی سربراہ ہیں۔ مومنہ درید نے لکس اسٹائل ایوارڈز، ہم ایوارڈز جیسے کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

مومنہ درید کی پروڈکشن میں اب تک ہم سفر،زندگی گلزار ہے، صدقے تمہارے،من مائل، اڈاری،یقین کا سفر، رانجھا رانجھا کردی،چپکے چپکے جیسے کئی سپر ہٹ اور ایوارڈ جیتنے والے ڈرامے ریلیز ہوچکے ہیں۔

مومنہ درید نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے ،اور مومنہ درید ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی کی اہلیہ اور ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کی بہو بھی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal