NPG Media

بھارتی کا میڈی اداکار جونی لیور کا پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے لئے پیغام

کراچی (این پی جی میڈیا): اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ ریمبونے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ان کے لیے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر افضل خان عرف ریمبو کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’صاحبہ بھابھی السلام وعلیکم ’بکراعید قصائی2‘ ٹیلی فلم کو میں نے اور میری فیملی نے دیکھا اور اس فلم کو بہت انجوائے کیا۔

جونی لیور نے ٹیلی فلم میں صاحبہ اور ریمبو سمیت تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ٹیلی فلم میں آپ کا اور ریمبو بھائی کا کام بہت اچھا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی ساتھ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صاحبہ پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی بیوی ہیں۔ دونوں نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم صاحبہ نے ریمبو سے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ بعد ازاںکافی عرصہ کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا اور اب وہ اداکاری کے ساتھ یوٹیوب چینل اور سیلون بھی چلاتی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal