NPG Media

اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے اعلان کر دیا

لاہور(این پی جی میڈیا):پاکستانی اسکینڈل کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ میرا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو چکی ہیں، بس باضابطہ اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوگئیں ہیں اور ملک میں کوئی ایسا شخص ہے نہیں جو ان سے شادی کے قابل ہو۔
اداکارہ نے اس سے پہلے بھی 2013 میں سیاست میں انٹری کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رہنما کے خلاف انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ‘آخری آرام گاہ’ انٹرنیٹ پر وائرل

rashid afzaal

EcoStar لایا شاندار آفرز، شاندار ایل ای ڈی ٹی وی خریدیں انتہائ کم قیمت پر

Ayesha Arshad

Ayesha Arshad