NPG Media

اولمپکس: اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر سوڈانی ایتھلیٹ باہر

ٹوکیو اولمپکس میں دوسرے جوڈوکا نے اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔
گزشتہ روز سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے میچ کے 32 ویں راؤنڈ میں اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فاؤنڈیشن (آئی جے ایف) کی جانب سے عبدالرسول کے مقابلے سے انکار پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور ناہی سڈنی اولمپکس کے عہدیداران نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔
اس سے قبل الجزائر کے ایتھلیٹ نے فتحی نورین نے اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کیا تھا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین کا کہنا تھا کہ ہم اولمپکس تک پہنچنے کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسائل اس سب سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

rashid afzaal