NPG Media

غیر ملکی افواج سے غاصبوں جیسا سلوک ہوگا،ترکی کے فیصلے پر افغان طالبان کا ردعمل

کابل:(این پی جی میڈیا)افغان طالبان نےکابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلیے ترک افواج کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی کے حکمرانوں نے یہ اعلان امریکی مطالبے پر کیا ہے اس سے  دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچےگا۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہےکہ ترکی کے حکمرانوں نے اپنی افواج کی تعیناتی کے تسلسل کا اعلان کیا، ترک حکام کا یہ فیصلہ ایک غیرسنجیدہ اقدام ہے، یہ فیصلہ ہماری قوم ، ملکی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کےمنافی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ترک حکام سے پرزور مطالبہ ہےکہ اس فیصلے کو واپس لیں، غیرملکی افواج کی موجودگی چاہےکسی بھی ملک اور نام سے ہو وہ جارحیت ہے، ایسی غیرملکی افواج کے ساتھ علماء کے فتوے کی بنیاد پر غاصبوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔

ترجمان افغان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی کے امور میں نہ مداخلت کرتے ہیں نہ اپنے امور میں مداخلت کی اجازت دیتے ہیں،ترک حکام نے نظرثانی نہ کی تو  امارات اسلامیہ اور افغان قوم اس کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal