NPG Media

ہسپتال میں زیر علاج مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سےا ہم خبر آگئی

کراچی(این پی جی میڈیا )جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

جے یو آئی ترجمان  کے مطابق  مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بتدریج  بہتری ہے، ڈاکٹرز نے اُن کے متعدد ٹیسٹ کیے جن میں سے کچھ کی رپورٹس آگئیں جبکہ چند کا انتظار ہے۔ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مزید چند روز ہسپتال   میں علاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر و رہنما مسلم لیگ ن سردار ایاز صادق، شاہ اویس نورانی نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ  کہ مولانا فضل الرحمان کو دو روز قبل شدید بخار اور طبیعت ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin