NPG Media

حکومت بجٹ حقائق چھپانے کیلئے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ حقائق چھپانے کے لیے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کمی اور 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر 3 میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے لیکن حکومت نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلزٹیکس لگا دیا۔ ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بچوں کے قتل کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ہو گی جبکہ آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا ایک سونامی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بجٹ حقائق چھپانے کے لیے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے لیکن مہنگائی پرعوامی ردعمل کو روکنا وزیر اعظم عمران خان کے بس میں نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ غیرجمہوری رویوں پر وہ بچ جائیں گے، ہم بجٹ کا سارا کچا چٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin