NPG Media

شہباز شریف اور عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی اعداد و شمار کا موازنہ جاری

لاہور (این پی جی میڈیا) وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے مالی سال 18-2017 اور موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مالی سال 21-2020 میں مجموعی اخراجات ( نان سیلری) کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ موازنے کے مطابق شہباز شریف کے سال 18-2017 میں وزیر اعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے ، عثمان بزدار کے دور 21-2020 کے اخراجات 14 کروڑ 41 لاکھ رہے ۔ عثمان بزدار کے دور میں وزیر اعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات میں 40 فیصد کی ہوئی۔

وزیر اعلیٰ آفس کے مطابق مالی سال 18-2017 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوئے، عثمان بزدار کے دور میں ایک کروڑ 50 لاکھ روے خرچ ہوئے، اس طرح گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات کی مد میں 65 فیصد کمی ہوئی۔

18-2017 میں انٹرٹینمنٹ ، تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ ہوئے، عثمان بزدار کے دور میں 21-2020 میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوئے، اس طرح انٹرٹینمنٹ کی مد میں اخراجات میں 51 فیصد کم ہوئے۔

عثمان دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی گئی ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin