NPG Media

عمران خان نے عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو فائل
فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہیں بدلے، بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عمران خان نےغریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin