NPG Media

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خطرناک وار،ہلاکتیں1749528 ہو گئیں

واشنگٹن:مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1749528 ہوگئی ہیں۔ کیسز7کروڑ97لاکھ34ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک کورونا وبا کے وار تیزی سے جاری ہیں ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں337066ہو گئیں اورکیسز1کروڑ91لاکھ11ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات 147128ہو گئیں اور کیسز1کروڑ1لاکھ47ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

روس میں 53096افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد 29لاکھ63ہزار سے تجاوز کر گئی۔برازیل میں 190000افراد موت کی آغوش میں جا چکے اورکیسز74لاکھ 25ہزار ہو گئے ہیں۔

فرانس میں اموات62268 اورکیسز25لاکھ27ہزار ہو گئےہیں۔ برطانیہ میں 21 لاکھ 88 ہزار کورونا کیسز اور 69 ہزار625 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 21 لاکھ 712 افراد متاثر اور19 ہزار 115 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 20 لاکھ 9  ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 70 ہزار900 افراد ہلاک ہوچکے ۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ61 لاکھ29 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ18 لاکھ 55 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

 

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal